گوجرانوالہ، گرفتار بھارتی شہری کا عدالت نے دیا ریمانڈ

0
39

گوجرانوالہ میں بھارتی شہری پنچم تیواری کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتاربھارتی شہری پنچم تیواری کوایف آئی اے نےعدالت میں پیش کردیا ،ایف آئی اے نے ملزم کوعلاقہ مجسٹریٹ سائرہ ارشدچیمہ کی عدالت میں پیش کیا ،تفتیشی افسرکی طرف سے 9روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ،عدالت نے ملزم کومزید5روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کےحوالے کردیا

نادرا کا ایک اور کارنامہ، غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو شناختی کارڈ بنا دیا

واضح رہے کہ پاکستان کے قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا نے اسے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کیا ہوا ہے.

ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ملزم پنجم تیواری کو گرفتار کیا جس نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2009 میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ دبئی میں کاروبار کیا،کامران کے پھوپھا مسعودنے اپنا بیٹاظاہرکرکے شناختی کارڈ دلوایا ،اورنیانام بلال رکھ دیا،

 

بھارتی شہری نے پاکستانی شہری کامران کی بہن سے شادی بھی رچا لی، ملزم غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا اور گوجرانوالہ میں دوست کے گھر رہا، ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی اے نے مقدمہ میں ملزم کی مدد کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی نے بھارتی شہری کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا ملازمین سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

واضح رہے کہ دو ماہ قبل قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وقفہ سوالات میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایوان کو بتایا تھا کہ غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا سے 120 ملازمین برطرف کئے گئے جبکہ جعل سازی پر 9554 قومی شناختی کارڈز منسوخ کیے جاچکے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد مشکوک آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جاچکے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے 603 غیر ملکیوں کو بھی قومی شناختی کارڈز جاری کیے گئے۔

Leave a reply