گوجرانوالہ،جلسے سے قبل عمران خان کے پوسٹر پر سیاہی پھینک دی گئی

0
42

گوجرانوالہ،جلسے سے قبل عمران خان کے پوسٹر پر سیاہی پھینک دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان حکومت کے‌ خاتمے کے بعد مختلف شہروں میں جلسے کر رہے ہیں،

عمران خان آج گوجرانوالہ میں جلسہ کریں گے، جلسے کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کے جلسے کے حوالہ سے تحریک انصاف کے کارکنان پرجوش ہیں تا ہم دوسری جانب گوجرانوالہ میں ایک واقعہ پیش آیا ہے، جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی کے تشہیری پوسٹرز پر سیاہی پھینک دی گئی، تشہری پوسٹر پر عمران خان کی تصویر لگی ہوئی تھی اور سیاہی عمران خان کے چہرے پر پھینکی گئی، ایک دوسری جگہ ایک پوسٹر پر رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کی تصویر پر لوٹا لکھ دیا گیا ، اشرف انصاری ن لیگ کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے تا ہم بعد میں انکی ہمدردیاں پی ٹی آئی کے ساتھ ہو گئیں،

تحریک انصاف کا جلسہ جناح سٹیڈیم میں ہونا ہے،جلسے کے لئے سٹیج اور کرسیاں لگا دی گئی ہیں ،تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ شب ایک ریلی بھی نکالی گئی ،

صوبائی صدر تحریک انصاف خواتین ونگ تاشفین صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر پاکستان کی بقا کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہیں گوجرانوالہ کے شہری جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے اپنے قائد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں امپورٹر حکومت صرف امریکہ کو خوش کرنے کی خاطر ملک کا نقصان کر رہی ہے .

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسےکی مشروط اجازت دیدی پی ٹی آئی کی این او سی کو 37 شرائط کے ساتھ مشروط کیا گیا ،شرط رکھی گئی کہ جلسے میں ملکی اداروں کیخلاف بات نہیں کی جائے گی،سرکاری املاک کے نقصانات کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی جلسہ پرامن ہوگا، کسی پارٹی پرچم کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا انتظامیہ جلسے کے بعد اسٹیڈیم گراونڈ کی بحالی کی پابند ہوگی جلسے میں ملکی اداروں کیخلاف بات نہیں کی جائے گی،سرکاری املاک کے نقصانات کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

Leave a reply