گوجرانوالہ کے علاقے سے گیارہ روز قبل اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کی لاش نہر سے ملی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ کے علاقے محلہ سید پارک سے مبینہ طور پر تین سالہ ضمیر فاطمہ کو گیارہ روز قبل اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانے میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے .ضمیر فاطمہ اپنے گھر سے دکان پر چیز لینے کے لئے نکلی اور واپس نہیں گئی. جس پر والدین نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا. گیارہ دن بعد بچی کی لاش آدھورائے نہر سے مل گئی ہے جس پر لواحقین میں کہرام مچ گیا ہے.ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ بچی کو کس طرح قتل کیا گیا ہے۔

Shares: