گوجرانوالہ میں شہریوں کے ساتھ ہوا فراڈ

0
40

پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں نجی کمپنی نے شہریوں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ کر لیا، نجی کمپنی کا مقامی ڈیلر بیرون ملک بھاگ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں نجی کار کمپنی کے مقامی ڈیلر نے شہریوں سے گاڑیوں کی ایڈوانس رقم لی اور بیرون ملک فرار ہو گیا کمپنی کو اطلاع ملنے پر اخبار میں اشتہار جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ ڈیلر کی ڈیلر شپ منسوخ کی جا رہی ہے. اخبار میں اشتہار شائع ہونے پر متاثرہ شہروں نے چن دا قلعہ بائی پاس کے قریب ڈیلر کے شوروم پر دھاوا بول دیا اور بھر پور احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیلرجاویدبٹ کونئی گاڑیوں کی بکنگ کےلیے ایڈوانس رقم جمع کروائی تھی،گاڑیاں ملنے میں پہلے تاخیر ہوئی پھ رڈیلرعملے سمیت غائب ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شوروم کو سیل کر دیا. پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں.

Leave a reply