گوجرانوالہ:سید محتشم حسین بخاری کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں میرٹ پر سیلیکٹ

گوجرانوالہ باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)سید محتشم حسین بخاری کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں 96.08% نمبروں کے ساتھ میرٹ پر سیلیکٹ

سید لعل حسین شاہ کے پوتے اور معروف ماہر تعلیم سید مقصود حسین شاہ کے صاحبزادے، سید محبوب حسین شاہ، سید مطلوب حسین شاہ، سید مخدوم حسین شاہ، سید مسعود حسین شاہ، سید محفوظ حسین شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ منور حسین کے بھتیجے سید محتشم حسین بخاری نے 96.0879 فیصد نمبروں کے ساتھ پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ میں میرٹ پر سیلیکٹ ہو کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ وہ اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں سب سے زیادہ 96.0727 فیصد نمبروں کے ساتھ سیلیکٹ ہوئے ہیں، جو کہ اس کالج کی پذیرائی اور معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ امسال سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد تھا، اور سید محتشم حسین نے 96.0879 نمبروں کے ساتھ داخلے کے لیے منتخب ہو کر اپنے اہل خانہ اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ بھتیجے کی شاندار کامیابی پر سید مطلوب حسین شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا اعزاز ہے کیونکہ حکومتی سیکٹر میں یہ ادارہ پہلے نمبر پر آتا ہے، جہاں صرف ذہین اور محنتی طلباء ہی میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے سید مقصود حسین شاہ اور ان کے ہونہار صاحبزادے سید محتشم حسین بخاری کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعا گو ہوئے کہ اللہ پاک انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار کرے۔ آمین۔

Comments are closed.