مزید دیکھیں

مقبول

چیف جسٹس سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی ملاقاتیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے...

سیالکوٹ: پنجاب کی صدیوں پرانی ثقافت کا رنگا رنگ اظہار، بچوں نے دیہاتی میلے سے جوڑ دیا

سیالکوٹ ( بیوروچیف شاہد ریاض+سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...

15 سالہ طالب علم سے زیادتی کا الزام،خاتون استادکی میک اپ میں عدالت پیشی

الینوائے کی رہائشی 30 سالہ اسکول ٹیچر کرسٹینا فارمیلا...

بیٹی کے منگیتر کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون نے سنائی اپنی کہانی

اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ سے تعلق رکھنے والی...

گوجرانوالہ : ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیاگیا

گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ اور TCI گرین سٹار کے باہمی اشتراک سے مقامی ہوٹل میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیاگیا۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کی۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ جس میں آبادی میں اضافے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اگر آبادی میں اضافے کا یہی رجحان رہا تو 2050 تک پاکستان کی آبادی میں دوگنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں زچگی کے دوران ماؤں کی اموات کی شرح دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جسکی بڑ ی وجہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کا ناہونا ہے اور آئرن کی کمی ہے ۔انہوں ۔ے کہا کہ پاکستان کی40 فیصد آبادی 14 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے اور ہرسال 70 لاکھ سے زائد بچوں کا اضافہ ہوتاہے اتنی بڑی تعداد میں صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا کسی بھی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے متوازن خاندان کے نظریئے کو خوشحال خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے خطاب کرتے ہوئے تیزی سے بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی کو تمام مسائل کی جڑقرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی اور وسائل کا بڑھتاہوا عدم توازن کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کو متوازن رکھنے کے لیے تمام ڈیپارٹمنٹ، علمائے کرام سول سوسائٹی اور سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

انہوں نےڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف کوپروگرام کی کامیابی کی مبارکباد دی اور ضلعی انتظامیہ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایادیگر مقررین میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور،مفتی خالد حسن مجددی، سجاد حسین نئیر TCIگرین سٹار،ڈاکٹر عمر شریف راٹھور سی ای او ہیلتھ حافظ آباد،علامہ جواد احمد قاسمی، قاری محمد سلیم زاہد،ڈاکٹرجاوید اکرم اور جان کا شمیری بھی شامل تھے.اس موقع پر محمد یوسف کھوکھر ،پیر اشرف شاکر،ڈاکٹر عمارہ ناصر ،ڈاکٹر محمد عمیر ،ڈاکٹر محمد عمر،ڈاکٹر عادل کے علاوہ سول سوسائٹی اوردیگر ڈیپارٹمنٹس کےنمائندگان نے شرکت کی

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں