گجرات، وین برساتی نالے میں گر گئی

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں جگ وہیڈ کے قریب وین برساتی نالے میں گر گئی

گاڑی برساتی نالے میں گرنے کے حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے مسافر وین میں 9 افراد سوار تھے ، جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہہنچ گئی ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے قریب برساتی نالے میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے

Leave a reply