گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے حوالہ سے عدالت نے بڑا حکم دے دیا

0
36

گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ، گلالئی اسماعیل کانام سفری پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے. اس ضمن میں تمام ایئر پورٹس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی. عدالت نے پی ٹی اے، پیمرا، ایف آئی اے کو 3 جون تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ملک، مذہب، اداروں کے خلاف کوئی بات ہو تو کاروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے . سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلالئی اسماعیل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے .

واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف سرکار کی مدعیت میں لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے حوالہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ایس ایچ او سیف اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے. ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ گلالئی اسماعیل نے ریاست اور فوج کیخلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ استعال کئے۔ اس نے پشتونوں کو لسانی بنیاد پر ریاست کیخلاف بغاوت اور اکسانے کی کوشش کی۔مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 124 اے، 153 اور 500 اے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔اس سے قبل گلالئی اسماعیل کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے .محمد ذیشان نامی شہری کی درخواست پر گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا گیا۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کو بنیاد بنا کرجان بوجھ کر پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔

Leave a reply