گلالئی کے والد کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
35

گلالئی کے والد کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے فرار ہونے والی گلالئی اسماعیل کے والد کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،پشاورہائی کورٹ نے پروفیسر اسماعیل کی مشروط ضمانت منظورکرلی،عدالت نے پروفیسراسماعیل کو مستقبل میں بیانات دینے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی

آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

عدالت نےاٹارنی جنرل کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر جرمانہ عائد کردیا،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس مقدمات میں دلچسپی نہیں لیتا،عدالت نے اٹارنی جنرل آفس پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے گلالئی کے والد محمد اسمعیل کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا،

گلالئی کے والد کی گرفتاری پرقائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری امریکہ ایلس ویلز نے کہا تھا کہ ہمیں گلالئی اسماعیل اور انکے اہل خانہ کو مسلسل ہراساں کئے جانے اور آج اُن کے والد کی نظربندی کی اطلاعات پر تشویش ہے۔ ہم چاہیں گے کہ پاکستان شہریوں کے پر امن اجتماع، اظہار خیال اور مناسب عمل کے حقوق کو برقرار رکھے۔

 

Leave a reply