کورونا وائرس : گلوکاروں کا مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر لائیو کنسرٹس

جہاں لوگوں نے خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے وہیں اب کئی نامور گلوکار مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس کررہے ہیں پاکستانی معروف گلوکار سجاد علی نے دنیا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث آن لائن کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے 41 سیکنڈ کا ایک و یڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ویڈیو پیغام میں سجاد علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ اور ان کے کروڑوں مداح گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تو کیا کنسرٹس نہیں ہوں گے؟انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کنسرٹس تو ہوں گے اب آن لائن کنسرٹس ہوں گے


انہوں نے کہا کہ آئیے کمرشل شوز آن لائن کر کے ایک انقلاب لاتے ہیں سجاد علی نے کہا اگر کوئی اسپانسرز بھی اس انقلاب کا حصہ بننا چاہتا ہے تو موسٹ ویلکم آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’SajjadAliOnline‘ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں سے گانے کی فرمائش کرنے کا بھی کہا سجاد علی کے پرستاروں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنی پسند کے گانے سنانے کی فرمائش کررہی ہے

ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ اب آن لائن کنسرٹ ہوں گے چلو ہم مل کر میوزک میں ایک نیا انقلاب لاتے ہیں انہوں نے مداحوں سے پوچھا ہاں جی آپ کیا سنیں گے؟

دوسری جانب برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے 30 منٹ کی لائیو پرفارمنس کی اس دوران انہوں نے اپنے مشہور گانے ٹربل، اے اسکائے فل آف اسٹارز پرفارم کئے

مداحوں سے بات کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ مجھے اپنے بینڈ ممبران کے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن ہم سب الگ الگ ممالک میں پھنس گئے ہیں جسکے بعد میں نے سوچا کے اپنے مداحوں سے باتیں کروں انہوں نے اپنے اس لائیو کنسرٹ کو ٹوگیدر ایٹ ہوم کا نام دیا

ان کے علاوہ امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے بھی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر لائیو کنسرٹ رکھا تھا جان لیجنڈ کا اپنی ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرے دوست کرس مارٹن نے مداحوں کے لیے ایک بہترین کنسرٹ منعقد کیا میں بھی کل دن میں ایک بجے مداحوں کے لیے پرفارم کروں گا

https://www.youtube.com/watch?v=kvsrdGb3Op8&feature=youtu.be

کورونا وائرس کے باعث فیشن اور شوبز کی اہم تقریب میٹ گالا بھی منسوخ

Comments are closed.