گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا بین الاضلاعی خطر ناک ڈاکو گرفتار

0
26

پیرمحل واہگی روڈ پر شوکت علی اپنے دوستوں عمر، طارق کے ہمراہ موٹرسائیکل ہنڈا پرسوار ہو کر پیر محل جا رہے تھے کہ راستہ میں میجر احمد نواز کے باغ کے قریب دو نامعلوم ڈاکووں نے ہمیں اسلحہ کے زور پر روک لیا ایک ڈاکو نے میری جیب سے پرس جس میں رقم25000روپے و شناختی کارڈ محمد عمر کی جیب سے35000روپے نکال لیے

جب نا معلوم ڈاکو طارق کی تلاشی لینے لگا تو میں نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکو کو جپھہ مار لیاجس پر دوسرے ڈاکو نے یکے بعد دیگرے مجھ پر سیدھے فائر کئے جو میر ی بجائے اس کے ساتھی ڈاکو کی ٹانگوں میں لگے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔جبکہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو میرا موٹر سائیکل لے کر واہگی کی طرف فرار ہو گیا۔

پولیس نے تعاقب کر کے ایک کس ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ محمد وسیم ولد شاہ نواز قوم جوتہ سکنہ چک 98ڈی تحصیل و ضلع پاکپتن بتلایا زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ پولیس حراست میں فوری طور پرTHQہسپتال پیر محل جہاں سے DHQٹوبہ شفٹ کیا گیا۔

گرفتار ملزم سے دوران واردات چھینا گیا پرس جس میں نقدی اور شوکت علی کا اصل شناختی بھی برآمد ہو چکا ہے۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم انتہائی خطرناک اور پنجاب بھر کے مختلف اضلاع لاہور،سیالکوٹ،وہاڑی،ساہیوال،پاکپتن اورضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف تھانوں کو ڈکیتی،راہزنی،ہاؤس رابری، اور سرقہ بالجبر کے مقدمات میں مطلوب ہے۔

Leave a reply