گستاخانہ خاکوں کا جواب ہر سطح پر موثر انداز میں دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں سیمینار

0
25

گستاخانہ خاکوں کا جواب ہر سطح پر موثر انداز میں دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں سیمینار

گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے خلاف عالم اسلام عملی اور موثر اقدام اٹھائے،ایسے ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ،ہر مسلمان نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت اور حکم کو پورا کرنے والا بنے،اسی مشن پر کام کرتے ہمارے ساتھی جمیل فیضی ایڈووکیٹ اس دنیا سے رخصت ہوئے اور ہم ان کے مشن پر چلتے ہوئے اس دنیا سے جانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار لاہور ہائی کورٹ لاہور کے کراچی شہدا ہال میں مرحوم جمیل فیضی ایڈووکیٹ کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے مختلف مقررین نے کیا،سیمینار میں بڑی تعداد میں وکلا شریک ہوئے. جبکہ صدارت لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ نے کی۔سیمینار سے وکلا رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار سعید ناگرہ،ممتاز عالم دین علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر،صدر الامہ لائرز فورم چودھری عبدالرؤف،صدر حرمت رسول ص لائرز موومنٹ راؤ طاہر شکیل،چئیرمین پاکستان سول سوسائٹی علی عمران شاہین،چئیرمین نیشنل یوتھ پاکستان صغیر اسد،صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ،مدثر فیضی،رائے محمد نواز کھرل ،نعمان یحییٰ،رانا کاشف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئےممتاز وکیل رہنما جمیل فیضی ایڈووکیٹ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمیل فیضی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اورانہوں نے ساری زندگی ناموس رسالت کے دفاع اور اتحاد امت کی کوششیں کرتے گزاری۔وہ ہمارے مشعل راہ ہیں اور ان کی جدوجہد آج بھی ہمیں یہی کہہ رہی ہے کہ ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسلام اور پاکستان کے دفاع میں ایک ہوجائیں۔ گستاخانہ خاکوں کا جواب ہر سطح پر موثر انداز میں دیا جائے۔

ساری امت اس پر جمع ہواور پاکستان مسلم دنیا کی قیادت کرے۔سیمینار کے اختتام پر جمیل فیضی ایڈووکیٹ مرحوم و دیگر فوت شدگان کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی

Leave a reply