fbpx

گستاخانہ مواد کی تشہیر کو کب تک نہیں روکا جا سکتا ؟ ڈی جی پی ٹی اے کا عدالت میں اظہار بے بسی

گستاخانہ مواد کی تشہیر کو کب تک نہیں روکا جا سکتا ؟ ڈی جی پی ٹی اے کا عدالت میں اظہار بے بسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے عدالتی حکم پر ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے کو دو ہفتوں کے اندر مفصل رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا . جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی کے لئے دی گئی درخواستوں پر کیا کاروائی کی؟ پی ٹی اے گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟ گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدس ہستیوں کی توہین سے متعلق ہماری صفر رواداری کی پالیسی ہے، مغرب کا اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے دوہرا معیار ہے، اپنے لئے ایک اور ہمارے لئے دوسرا معیار ہے، مغرب اپنے مذہب یا اپنے مذہبی عقائد کی توہین نہیں برداشت کرتا، ہم بھی اپنے مذہب اور مقدس ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے،

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ ہمیں گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی کے لئے 20 درخواستیں ملی ہیں،6 درخواستوں پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد اور 7 درخواستوں پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں انکوائری جاری ہے، ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں، فیس بک، یو ٹیوب اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے حوالے سے ہم سے کوئی خاص تعاون نہیں کر رہے، ہم نے وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لئے معاملہ عالمی سطح پر متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے، گستاخانہ مواد کی تشہیر کو مکمل طور پر اس وقت تک نہیں روکا جا سکتا جب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں نہ کھل جائیں،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں کھولنے کے حوالے سے ہم نے رولز بنائے ہیں،پی ٹی اے کے رولز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے رولز کو معطل نہیں کیا، ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ جی، مگر ان رولز پر نظر ثانی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا رکھی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کے باوجود بھی پی ٹی اے کے رولز اس وقت بھی نافذالعمل ہیں، عدالت نے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی،

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

یہاں کسی ماں بہن کیخلاف بات ہوتی ہے تو پروگرام بند ہو جاتے ہیں،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیوں؟ عدالت برہم