گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار،عدالت کا بڑا حکم

0
61
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار،عدالت کا بڑا حکم

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی،درخواست گزاروں کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالروؤف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز خان ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد اور پی ٹی اے کی جانب سے نعیم اشرف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو پی ٹی اے کے موجودہ رولز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو پی ٹی اے رولز میں مجوزہ ترمیم کا ڈرافٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ پی ٹی اے رولز میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام کا کیا کوئی حل موجود ہے، بھارت، بنگلہ دیش اور ان جیسے دوسرے ممالک سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے روک تھام کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں، وکیل پی ٹی اے نے عدالت میں کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے کافی سخت اقدامات اٹھائے ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر اور مجاز افسرز ہمارے ممالک میں مقرر کریں،بھارت اور بنگلہ دیش یقینی بنا رہے ہیں کہ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے دفاتر نہیں کھولیں گے، وہ انہیں اپنے ملک میں بند کر دیں گے،

عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو بھارت اور بنگلہ دیش کے سوشل میڈیا کے متعلق قوانین بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم پی ٹی اے رولز اور بھارت و بنگلہ دیش کے قوانین کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے روک تھام کے لئے کیا اقدامات کرنے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ہم نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کے متعلق رپورٹ جمع کروا دی ہے،ہم نے توہین رسالت و توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہےگستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف 17 درخواستوں پر ایف آئی اے کارروائی کر رہی ہے،

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

یہاں کسی ماں بہن کیخلاف بات ہوتی ہے تو پروگرام بند ہو جاتے ہیں،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیوں؟ عدالت برہم

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی رپورٹ دیکھ لیتے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ آپ نے کیا رپورٹ دی ہو گی،ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ کے کیسسز میں لوگوں کی دادرسی نہیں کر رہا، جو انکوائری ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے، اس میں دو دو سال لگائے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے بھی پولیس کی طرح ہی کام کرنا ہے تو ایف آئی اے کو بند کر دیں ہمیں پتا ہے کہ ہم نے اس کیس میں ایف آئی اے کے حوالے سے کیا فیصلہ دینا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ اس طرح کے کیسسز کی تحقیقات کے لئے ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں تو اپنی وزارت کو لکھیں، آپ نہیں لکھ سکتے تو ہمیں بتائیں، ہم وزارت داخلہ کے اعلی نمائندے کو طلب کر لیتے ہیں،گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف درخواستوں پر کارروائی بلاتاخیر ہونی چاہئیے، عدالت نے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی

Leave a reply