گستاخانہ مائنڈ سیٹ کا راستہ ہر قیمت پر روکا جائے،قاری حنیف جالندھری

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ کراچی,اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں حضرات صحابہ کرام کی اعلانیہ گستاخی کے پے درپے واقعات اسلامیان پاکستان کی دلآزاری ہی نہیں امن و امان اور قومی سلامتی پر خود کش حملوں کے مترادف ہیں

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مائنڈ سیٹ کا راستہ ہر قیمت پر روکنا ہوگا ورنہ دشمن اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے ,صرف ایف آئی آر کی کاغذی کاروائی کافی نہیں سنجیدگی سے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے,مقدس ہستیوں کی گستاخی کے پے درپے واقعات تحفظ بنیاد اسلام بل ہی نہیں بلکہ اس سے زیادہ سخت قانون سازی کے متقاضی ہیں,ذمہ دار اور معتدل شیعہ رہنماء داخلی احتساب پر توجہ دیں,وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے خلاف اس سے قبل ہونے والی سازشوں کو بھی ناکام بنایا اور آئندہ بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف کوئ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

وفاق المدارس کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہم نے بہت محنت کی,بہت قربانیاں دیں اب ہم مٹھی بھر عناصر کو دوبارہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی اجازت نہیں دیں گے-

وفاق المدارس کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے قومی سلامتی کے اداروں سے اس صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صرف کاغذی کاروائی یا زبانی جمع خرچ کافی نہیں اس حوالے سے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں,گستاخی کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنایا جائے اور گستاخانہ مائنڈ سیٹ کا راستہ ہر قیمت پر روکا جائے-

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ صحابہ کرام کی گستاخی کے پے درپے واقعات تحفظ بنیاد اسلام بل کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت قانون سازی وقت کا تقاضہ ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے واضح کیا کہ پاکستان کو شام اور عراق بنانے کے خواب دیکھنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد ہوں گے اور تمام علماء کرام متحد ہوکر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے,

مقدسات کی توہین کرنے والوں سے اعلان برات،قانون کو فوری حرکت میں آنا چاہئے،طاہر اشرفی کی قیادت میں علماء کرام کا اعلان

Leave a reply