گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

0
34

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی جانب سے اسلام دشمنی پر جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی

جماعت اسلامی کی جانب سے سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی ہے، تحریک التوا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی سرکاری دیواروں میں گستاخانہ خاکے چھاپے گئے،فرانس کے صدر نے قبیح بیان دیا،جو قابل مذمت ہے

تحریک التوا میں مزید کہا گیا کہ حکومت ،اقوام متحدہ،و دیگر تنظیمیں فرانس پر دباؤ ڈالیں کہ وہ معافی مانگیں،اور گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے

خاتم النبیین ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں اور میکرون کی طرف سے غیرذمہ دارانہ بیان و سرپرستی کےخلاف تحریک التواء سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔ یہ دانستہ حرکت ہےجس سے نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیا کےدیگر مذاہب کےامن پسند عوام کےجذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے اور شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے

وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

دوسری جانب فرانسیسی صدراور حکومت فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف مذمتی قراداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،ن لیگی رکن اسمبلی میاں عبدالرؤف ، عنیزہ فاطمہ،محمد ارشد ملک، سنبل مالک حیسن کی جانب سے جمع کرائی گئی

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مسلمان پر امن قوم ہیں مگر ان کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے۔ ساری مسلم امہ فرانسیسی صدر کی گستاخانہ حرکتوں پر ان کے منہ پر لعنت بھیجتی ہے۔ فرانسیسی صدر کے حکم پر گستاخانہ خاکے جاری کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ، ایسی بے شمار نفرت پسند سرگرمیوں فیس بک پر دیکھنے میں آتی ہیں۔جس سے پوری امت مسلماں کے دل خون کے آنسو روتے ہیں۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیاکہ ایسی نفرت پسند سرگرمیاں فیس بک پر دیکھنے میں آتی ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ بلکہ ناقابل معافی جرم ھے حکومت کو چاہیے کہ وہ فیس بک کے سربراہ سے بات کرکے اسلام مخالف مواد کو فوری طور پر فیس بک اور سوشل میڈیا سے ہٹانے کے فوری طور پر انتظامات کرے۔ جو عالمی سطح پر نفرت شدت پسندی اور پرتشدد واقعات میں اضافے کا باعث بن رہے ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اور پوری پاکستانی قوم اور پوری دنیا میں رہنے والے مسلمان اس گستاخانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اس کی تمام اشیاء پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے ۔تاکہ آئندہ کوئی ملک بھی ایسی گستاخی کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

Leave a reply