گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،عدالت نے کب تک مہلت دیدی؟

0
35

گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،عدالت نے کب تک مہلت دیدی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی،صوبائی سیکریٹری صحت اوردیگرفریقین سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے گٹکے بنانے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا،

بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر حیران ہوں جائیں

عدالت نے گٹکے بنانے اورفروخت کرنے کی سزاسے متعلق فوری قانون بنانے کاحکم دے دیا،عدالت نے سندھ حکومت کو قانون بنانے کےلیے10 دسمبر تک مہلت دے دی،سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی

اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو سب معلوم ہے کہ یہ چیز کہاں تیار ہوتی ہے؟ نصرت سحر عباسی نے کیا بڑا انکشاف

اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعدگٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

گٹکا مافیا کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

Leave a reply