گزشتہ برس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کتنا ٹیکس وصول کیا؟

0
33

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی ٹیکس وصولی کی صورتحال

ماہ جولائی 2020 سے جنوری 2021 تک مجموعی طور پر 52916.823 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں 47493.427 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5292.507 ملین روپے اور انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 42870.543 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

جائیداد ٹیکس کی مد میں 1304.151 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 374.100 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

کاٹن فیس کی مد میں 77.148 ملین روپے، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 17.091 ملین روپے اور باقی رقم دیگر ٹیسکز مد میں وصول کی گئی۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔ ٹیکس نادہندہ گان محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر جاکر بھی اپنے ٹیکسز جمع کروا سکتے ہیں۔ ٹیکس نادہندہ گان آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور افسران بھی ٹیکس وصولی کے لئے اپنی کاوشیں تیز کریں۔

Leave a reply