گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق مغربی میڈیا بالخصوص بی بی سی اور سی این این جیسے نشریاتی ادارے نیوو گوادر ایئرپورٹ کے بارے میں بے بنیاد بیانیہ گھڑنے میں مصروف ہیں۔ مغربی نشریاتی ادارے سی پیک کو ناکام منصوبہ کے طور پر پیش کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، حقائق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے بالکل یکسر تصویر پیش کرتے ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہے، ایئرپورٹ کے آپریشنز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
20 جنوری 2025 سے 26 فروری تک کے اعداد و شمار کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 42 فلائٹس آپریٹ کی گئیں، ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے 14 اور مسقط کے لیے 7 پروازیں چلائی گئیں۔کراچی سے گوادر 14 اور مسقط سے گوادر بھی 7 پروازیں چلائی گئیں، نیو گوادر ایئرپورٹ نے اس عرصے میں ایک 1537 مسافروں کی ہینڈلنگ کی۔نیو گوادر ایئرپورٹ اہم ڈومیسٹک اور بین الاقوامی روٹس سے جڑ رہا ہے، پاکستان کے دشمنوں کے تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود حقائق اور شواہد ناقابل تردید ہیں۔