fbpx

گائناکالوجسٹ کا بڑا آپریش کا میاب

نارووال بدوملہی کی رہائشی لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے پیٹ میں اکثر تکلیف رہتی تھی لیڈی ڈاکٹر آمنہ شاھد نے آپریشن کے بعد تقریبا ساڑھے 7 کلو وزنی رسولی نکالی۔ ڈسٹرکٹ سرجن و گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ شاھد نے بتایا کہ لڑکی کے پیٹ میں درد اٹھا ٹیسٹ کروانے کے بعد پتہ چلا کہ پیٹ کے اندر خطرناک جان لیوا رسولی ہے

اللہ تعالی کے خاص کرم فضل سے کئی گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد کے پیٹ سے تقریبا ساڑھے 7 کلو وزنی رسولی نکالی ہے ڈاکٹر آمنہ شاھد نے بتایا ایسے پیچیدہ آپریشن وہ اللہ کا نام لیکر ایک چیلنج سمجھ کر کرتی ہوں اور ضلع بھر کے غریب نادار مریضوں کے لئے وہ 24 گھنٹے کام کرتی ہیں بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آمنہ شاھد پورے ضلع کے لئے باعث رحمت ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت اور تجربے سے ہماری بیٹی کو نئی زندگی دی ہے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.