حب پولیس نے دس دنوں سے گمشدہ اللہ نور کے معاملے کو حل کر دیا

0
28

حب پولیس نے دس دنوں سے گمشدہ اللہ نور کے معاملے کو حل کر دیا مقتول کا قاتل اپنا ہی ہم زلف نکلا مقتول اللہ نور جو کہ کراچی نادرن بائی پاس کا رہائشی ہے مورخہ 16 فروری کو اپنے کام سے کوئٹہ گیا ہوا تھا جو کہ واپسی 20 فروری کو اپنے پلاٹ کے مبلغ دس لاکھ روپے لے کر واپس حب پہنچا تھا جو کہ حب جام کالونی میں اپنے ہم زلف رضا خان کے گھر ایک رات کے لے رکا تھا ملزم رضا خان نے پیسے کی لالچ میں آکر مقتول اللہ نور کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا تھا اور ملزم نے مقتول کو اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا ملزم نے واردات کے بعد مقتول کے جیب سے دس لاکھ روپے نکال لئے تھے اور مقتول کا موبائل فون بند کرکے سم نکالنے کے بعد موبائل کو گڈانی جا کر سمندر میں پھینک دیا تھا مقتول کی گمشدگی کے بعد انکے بھائی نے پولیس میں اطلاعی رپورٹ کی تھی جس کے بعد حب سٹی کے ایس ایچ او عطااللہ نمانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ اس کیس پر تفتیش شروع کی اور ملزم رضا خان کو شامل تفتیش کرنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئ تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ اس نے 21 فروری کو مغوی اللہ نور کو اپنے گھر واقع جام کالونی کے صحن میں دفن کیا ہے اس پر جناب جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب کی نگرانی میں بموجودگی ڈاکٹر ٹیم ،ایڈیشنل ایس پی حب سرکل ملزم کی نشاندہی پر بذریعہ پولیس ملازمین کھدائی کرکے مغوی اللہ نور کی گردن کے قریب کٹی ہوئی نعش برآمد کی گئ نعش کے ساتھ آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد ہوئی ورثاء نے نعش کی بموجودگی جناب جوڈیشل مجسٹریٹ شناخت کیا جس کے بعد نعش کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا کاغذی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کیا جائے گا علاقائے مکینوں نے دس روز سے لاپتہ مقتول کی لاش کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری پر حب پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہیں حب پولیس نے انتہائی مہارت اور خصوصی ٹیم کے ساتھ اس کیس پر کام کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور نعش برآمدگی کروائی نعش برآمدگی کے موقع پر علاقائے مکین اور پولیس افسران موجود تھے۔۔

Leave a reply