حبیب جان کے الزامات پر رحمان ملک بھی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حبیب جان کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں جو جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں ہے،

رحمان ملک کے ترجمان کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے لندن میں اپنے وکیل کو حبیب جان اور منگھڑت خبر چلانے والے چینل کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایات کر دیں،

ترجمان کے مطابق سینیٹر رحمان ملک تمام زندگی کبھی بھی عزیر بلوچ سے نہیں ملے ہیں،حبیب جان کا مبینہ ویڈیو میں سینیٹر رحمان ملک کے حوالے سے دعوہ جھوٹا اور منگھڑت ہے،سینیٹر رحمان ملک نے بحیثیت وزیر داخلہ عزیر بلوچ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا،آصف علی زرداری کے منظوری سے سینیٹر رحمان ملک نے عزیر بلوچ کو بلیک لسٹ و پابندیاں عائد کرنے کی احکامات دئیے تھے،

ترجمان کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے بطور وزیرِداخلہ عزیر بلوچ کی سر کی قیمت کا اعلان کیا تھا، عزیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے متعدد چھاپے مارے گئے تھے، آخری بار حب ایک فارم ہاوس پر چھاپے مارنے سے چند منٹ قبل عزیر بلوچ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،عزیر بلوچ کے خلاف تمام کارروائیوں کو اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کی پوری توثیق و منظوری حاصل تھی،

علی زیدی ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

علی زیدی عدالت پہنچ گئے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

جے آئی ٹی رپورٹ، کس نے کہا تھا کہ سندھ پولیس دستخط نہیں کر رہی؟ علی زیدی ویڈیو سامنے لے آئے

شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ کر تو لگتا ہے کہ عزیر بلوچ سندھ حکومت کا وزیر تھا، انور لودھی

ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے،غلط فہمیاں تیسری قوتوں کی بد نیتی پرمبنی کوشش سے ہوتی ہیں،ایرانی سفیر

عزیر بلوچ بارے وفاقی وزیر علی زیدی نے ویڈیو جاری کر دی

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ تمام حقائق عوام کے علم میں ہیں اور اس کا ریکارڈ وزارت داخلہ میں موجود ہے، حبیب جان پیپلز پارٹی سے ناراض تھے کیونکہ انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کیوجہ سے حبیب جان عزیر بلوچ کیساتھ جاملے اور بعد میں برطانیہ چلے گئے،صدر زرداری نے عزیر بلوچ کو کبھی کسی قسم کی مراعات نہیں دی تھی،اگر زرداری کو عزیر بلوچ کو فیور حاصل تھی تو اسکے خلاف اقدامات کی منظوری کیسے دیتے، آصف علی زرداری کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ فقط سیاسی مخالفت میں کیا جا رہا یے

عزیر بلوچ بارے آصف زرداری کی کیا خواہش تھی؟ حبیب جان کا اہم انکشاف

Leave a reply