حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ قدیم اور جدید سائنٹیفک نظریات اور مشاہدات سے یہ بات تسلیم کی جاتی ہے کہ نظام شمسی اور نظام عضابی کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہ برقی مقناطیس کی شعاعیں انسانی جسم کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اس لئے ہمارے خیالات، عادات، مزاج اور رنگ و روپ پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ہمارے جذبات میں بھی حرکات پیدا کرتی ہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ستاروں کی یہ پوزیشن بے حد فائدہ بھی دیتی ہیں اور بعض اوقات بری طرح متاثر بھی کرتی ہیں لیکن انسان ان کی پوزیشن بدلنے سے قاصر ہوتا ہے ان کی نحوست ختم کرنے کے لئے واحد حل اللہ سے دعا اور صدقہ و خیرات سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ۔ ایک حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ جب ثریا ستارہ طلوع ہوتا ہے تو زمین پر وبائی امراض ختم ہو جاتے ہیں ،اور علم فلکیات کے حساب سے ثریا ستارہ بارہ مئی کو طلوع ہوگا،تو کیا بارہ مئی کے بعد کرونا وائرس بھی ختم ہو جائے گا۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت نجومیوں اور ستارہ شناسوں کی طرف سے مسسلسل کہا جا رہا ہے کہ چھبیس اپریل سے بارہ مئی کے درمیاں ستاروں کی بڑی اچھی پوزیشن بننے جا رہی ہے۔ اور آسمان سے اللہ کی طرف سے رحمت کی شعائیں آنا شروع ہو جائیں گی۔ اور کئی اسے احادیث کے ریفرنس اور ثریا ستارے سے تعبیر کر رہے ہیں جس کا ذکر احادیث میں ہے کہ جب یہ ستارہ نکلے گا تو جس قوم میں جو وبا ہو گئی وہ ختم ہو جائے گی۔۔ جس کی وجہ سے ایک مسلم اس بات پر یقین کرتا ہوا نظر آرہا ہے کہ بارہ مئی کو کرونا وائرس ضرور ختم ہوجائے گا یا کم ہوجائے گا بلکہ بعض لوگ اسے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا معجزہ ثابت کرتے ہوئے نظر آرہے ہے اور ایگزیکٹ ڈیٹ دے کر کہہ رہے ہیں کہ کہ احادیث اور سائنس کی روشنی میں وبا کا دنیا سے خاتمہ اٹھارہ مئی کو ہو جائے گا۔جبکہ کچھ آسٹرولوجسٹ بھی اسے وبا سے تشبیع دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جب بہار میں ثریا ستارہ نکلے گا تو دنیا میں موجود تمام وبائیں ختم ہو جائیں گی۔

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کی عبادت گاہوں پر قدغن لگی ہوئی ہے۔ خانہ کعبہ، مسجد نبوی یہاں تک کے کھلے عام مسجدوں میں نماز جمعہ تک ادا نہیں کی جارہی۔ کچھ ستارہ شناسوں کا کہنا ہے کہ دو ہزار بیس سے پہلے ایک اس طرح کے حالات بنے ہوئے تھے کہ امریکہ چین کے سامنے کھڑا تھا اور ایران سعودی عرب اور امریکہ ایک دوسرے کے سامنے۔۔ کہا جا رہا تھا کہ تیسری جنگ عظیم کے لیئے گراونڈ تیار کیا جا رہا ہے مگر اللہ تعالی نے ایک چھوٹی سے سوئی چھبائی اور پوری دنیا کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ کہ اس وبا نے دنیا کوتیسری عالمی جنگ سے بچا لیا۔

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو وقت بتائے گا کہ یہ وبا اللہ کی طرف سے رحمت ہے یا زحمت مگر اس نے پوری دنیا کو ایک اہم سبق سیکھا دیا ہے۔ جو بلٹ ٹرین کی تیزئ سے آگے بھاگی چلی جا رہی تھی۔ اب مکمل طور پر جامد ہے۔ ستارہ شناسوں کے مطابق اس وقت ستاروں کی جو چال ہے اور جو ستاروں کا نقشہ بنا ہوا ہے وہ انتہائی طاقتور ہے۔ ہفتے کے سات دن اور سات ستاروں کا نقشہ دیکھا جائے تو طالع برج حمل ہے اور یہ ایک فطرتی برج ہے۔ سات ستاروں کے اس نقشے میں جو طالع کا مالک ہے وہ دسویں گھر میں ستارہ مریخ ہو کر شرف یافتہ ہے۔اسی گھر میں ستارہ زوہرستائیس سال کے بعد مقیم ہے۔ دوسرا گھر دیکھا جائے تواس میں چوتھا ستارہ چاند ہے۔وہ بھی شرف یافتہ ہے۔اس کے ساتھ اسی گھر میں ستارہ زہرہ جو اپنے ہی گھر کا مالک ہے اپنے گھر میں مقیم ہے۔ اس وقت آسمانی نقشے پر زبر دست قسم کے یوگ بنے ہوئے ہیں۔ دھن یوگ بنے ہوئے ہیں۔جو خوشبخطی کی علامت ہیں ۔ یہ کہنا ہے ستارہ شناسوں کا۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچویں گھر کا مالک شمس بھی شرف یافتہ ہے۔ اور پانچ ستارے اس وقت اتنے طاقتور ہیں کہ اسے دنیا کا طاقتور ترین ذائچہ کہا جا رہا ہے۔ اس ذائچہ کا تعق کسی ایک ملک سے نہیں ہے جب سورج سب کے لیئے طلوع ہوتا ہے اور پوری دنیا کے گرد آسمان پر برج گھوم جاتے ہیں تو یہ پوری دنیا کا ذائچہ ہے اور انتہائی خوشبخطی کا ذائچہ ہے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم علم نجوم کو نہیں مانتے لیکن علم فلکیات کی اسلام میں بڑی اہمیت ہے۔۔ ہمارا اسلامی کلنڈر چاند کے ارد گرد گھومتا ہے اور ہم سورج کے طلوع اور غروب ہونے پر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ ثریا ستارہ کیا ہے، سات ستاروں کے جھرمٹ کو انگلش میں Pleiades اور Seven sisters بھی کہتے ہیں۔ اس کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آسمان پر چند ستاروں کا جھرمٹ سب سے نمایاں روشنی اسی جھرمٹ کی ہوتی ہے۔ زمانۂ قدیم میں یونانیوں کا خیال تھا کہ ستاروں سے زمین کے ہر واقعے کا حساب لگایا جاسکتا ہے۔ چنانچہ ستاروں کے ذریعے کھیتی باڑی، طوفان اور موسم وغیرہ کے حالات جان لیا کرتے تھے۔ انھوں نے اسی مقصد کے لیے آسمان کے سب سے روشن حصے ثریاکو آماجگاہ بنایا۔ ثریا کے ہر ستارے کو وہ ایک دیوتا سمجھتے تھے۔ اور ہر ستارے سے الگ الگ کام منسوب کرتے تھے۔ وہ اپنی فصل کی کاشت اور پھل توڑنے کا عمل بھی ثریا ستارے دیکھنے کے بعد کرتے تھے۔ جدید تحقیقات کے مطابق ثریا کا جھرمٹ دو ہزار چھوٹے ستاروں پر مشتمل ہے جن میں سے سات کسی آلے کی مدد کے بغیر ہی دیکھے جا سکتے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب حدیث اور علم فلکیات کی روشنی میں کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ وبا کا خاتمہ پوری دنیا سے مئی کے مہینے میں ہو جائے گا۔ اس کے لیئے ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ کیا یہ احادیث صرف پھلوں میں بیماری کی وجہ سے ہے یا یہ دنیا میں موجود تمام وباوں کے لیئے ہیں۔ حضرت عثمان بن عبداللہ بن سراقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے پھلوں کی خرید و فروخت کے بارے میں پوچھا ، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پھلوں کی خرید و فروخت سے منع فرمایا جب تک کہ (آفات، وبائی بیماری) ختم نہ ہو جائے، میں نے کہا ،یہ کب ممکن ہے؟ فرمایا : یہاں تک کے ثریا ستارہ طلوع ہو جائے ،(مسند أحمد جزء9صفحہ55)

مندرجہ بالا روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بیماری یا وبا خواہ وہ پھل سے متعلق ہو یا اس کا تعلق انسان سے ہو، اگر وبا پائی جاتی ہے؛ تو ثریا ستارہ طلوع ہونے سے ختم یا کم ہوجائے گی، مگر اس کے بر خلاف بعض احادیث مقید ہیں، یعنی وہ اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ ثریا طلوع ہونے سے جو وبا دور ہوتی ہے، وہ وبا ہے جس کا تعلق پھل سے ہے۔ اگر بارہ مئی کو وبا ختم نہ ہوئی تو کیا خدا نا خواستہ ہماری مذہبی تعلیمات غلط ہیں۔؟ کچھ لوگ بے دھیانی میں اور کچھ لوگ وقتی فائدے کے لیئے فیکٹس کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ اور حضرت محمدﷺ کی طرف سے بات منسوب کرکے اسے پیشگوئی کا رنگ دیاجارہا ہے جس کے 12مئی تک پورا نہ ہونے کی صورت میں الزام بھی ہمارے دین یاہمارے پیارے نبیؐ کوہی دیا جائیگااوریہ بےاحتیاطی جگ ہنسائی کاموجب ہوگی۔اس لحاظ سےیہ ضروری ہے کہ روایت سے اس حدیث کےصحت وسقم پر ایک نظر ڈال کریہ تجزیہ پیش کردیا جائے کہ کیا یہ واقعی رسول اللہﷺ کی کوئی ایسی حدیث ہے بھی جس میں ستارۂ صبح طلوع ہونے پر وبا دورہونے کی پیشگوئی تھی یا محض ایک ایسےصحابی کاقول اوراندازہ؟جنہوں نے مدینہ منورہ میں کھجوروں کی بیماری دور ہونے کی ایک نشانی طلوع ثریّا بتائی ہے نہ کہ کسی وبا کے دور ہونے کی خبر،پھراس مضمون کی تائید خودحضرت ابن عمرؓ کی دیگر روایات سے بھی ہوتا ہے۔احادیث کے پرکھنے کے لیے صحیح بخاری ایک بہترین معیار ہے جوامت میں قرآن کے بعد صحیح ترین کتاب مانی جاتی ہے۔اس کے بعد صحیح مسلم ہے۔ان دونوں سے بھی یہی بات ثابت ہے۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چنانچہ امام بخاری نے ابن عمرؓ کی یہ روایت اس طرح بیان کی ہے کہ رسول اللہﷺ نے پھل کی صلاحیت ظاہر ہونے سے قبل اس کی خرید و فروخت سے منع کیا اور یہ پوچھنے پر کہ اس کی صلاحیت سے کیا مراد ہے؟آپؐ نے فرمایا کہ جب اس پھل کی بیماری جاتی رہے۔ (صحيح البخاري کتاب الزکوہ ،صحیح مسلم سے اس کی مزید تائید ہوتی ہے۔حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے کھجور کے درختوں کی خرید و فروخت سے منع فرمایا یہاں تک کہ وہ زرد ہوکر(پک)جائیں ۔۔۔ اور بیماری سے امن میں آجائیں۔آپؐ نے بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو منع فرمایا۔ (مسلم کتاب البیوع .بخاری و مسلم کی ان روایات کی روشنی میں ثابت ہے کہ حضرت ابن عمرؓ کی روایت میں واضح طور پرمدینہ منورہ اور اس کے ماحول کی بات ہورہی ہے جس میں رسول اللہﷺ نے کھجور کے درخت پھل پکنے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا۔دراصل رسول اللہﷺ نے مدینہ میں کھجوروں کی بیماری کے بعض سالوں میں (لوگوں کے) کچھ تنازعے پیدا ہونے پراس وقت اس سے منع فرمایا جب وہ کھجوروں کے درختوں کا سودا پھل پکنے سے پہلے ہی کرلیتے تھے۔ چنانچہ امام بخاری نے اس حدیث کا یہی پس منظر حضرت زید بن ثابتؓ سے بیان فرمایا ہے کہ ’’رسول اللہﷺ کے زمانہ میں لوگ پھلوں(کھجور)کی خرید و فروخت کرتے تھے جب لوگ کھجور کی فصل کاٹنے اور مالک باغ کی رقم لینے آتا تو خریدار کہتا کہ پھل کو بیماری لگ گئی تھی اوروہ کھجور کی مختلف بیماریوں عاھة کھجور کی بیماری کی اقسام) دمّان، مراض ،قشام وغیرہ کے لگ جانےکا عذرپیش کرتے تھے۔جب رسول اللہﷺ کے پاس اس طرح کی کئی شکایات آئیں تو آپؐ نے یہ ارشاد فرمایا کہ تم لوگ آئندہ کھجور کی صلاحیت ظاہر ہونے اور پکنے سے پہلے خرید و فروخت نہ کیاکرو۔آپؐ کی یہ ہدایت کثرت مقدمات کی وجہ سے ایک مشورہ کے طور پر تھی۔ خارجہ بن زید بیان کرتے تھے کہ اس کے بعد سے ان کے والد حضرت زید بن ثابتؓ اپنی زمین کے پھل ستارۂ صبح کے طلوع سے قبل یعنی جب تک کھجوروں میں سرخی سے زردی نمایاں ہو(کرپھل پک )نہ جائے،فروخت نہ کرتے تھے۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ثریا سے متعلق احادیث کو عام مانیں یا خاص، اتنے بیان سے تو یہ معلوم ہوگیا کہ جب علماے کرام کے درمیان زیر بحث موضوع احادیث کے تعیین معنی میں اختلاف ہے۔ اکثر علماے کرام ثریا کے ذریعہ پھلوں کی وبا دور ہونے کے قائل ہیں؛ اس لیے ہمیں ان احادیث کو انسانی وبا یا عام وبا پر محمول نہیں کرنا چاہیے۔ جن حضرات نے یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ اکثر علما حدیث میں مذکور وبا سے انسانی وبا یا عام وبا مراد لیتے ہیں، وہ درست نہیں۔ اگر اس حدیث سے ثریّا ستارہ طلوع ہونے کی تاریخ 12مئی کے بعد دنیا سےوبائی مرض دورہونا مرادلیا جائے تونتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس تاریخ کے بعد کوئی وبا دنیا میں رہ نہیں سکتی اور یہ بات خلاف واقعہ ہے۔ کیونکہ اس کے برعکس کئی ایسی وبائیں ہیں جومئی کے مہینہ میں سالہاسال چلتی رہیں اور لاتعداد اموات کا باعث بنیں۔جیسے انڈیا میں وبائی بیماری طاعون 1896 سے1906ء تک دس سال رہی جس سے لاکھوں افراد ہلاک ہوئے۔ پھرجنوری 1918ء میں ہسپانوی فلو کا آغاز ہواجو دسمبر1920ء تک 36 مہینے رہی اور 17 سے50 ملین ہلاکتوں کا باعث بنی۔اس دوران ہر سال 12مئی کو ثریا ستارہ طلوع ہوتا رہا مگر وبا دور نہ ہوئی

https://www.youtube.com/watch?v=WuwOcI0sTQo&feature=youtu.be

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ عقیدہ ہونا ضروری ہے کہ اللہ تعالی جب چاہے گا تبھی ثریا کے طلوع ہونے سے وبا دور ہوگی ورنہ نہیں جیسے کہ ہم کسی بیماری کی وجہ سے دوا کھاتے ہیں تو ہمارا یہی عقیدہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی جب چاہے تو ہی شفا حاصل ہوگی ورنہ نہیں۔

ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

Comments are closed.