گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ انہوں نے 2005 میں آنے والے زلزلے کے دوران ایک بچے کو گود لیا اس کا نام ناد علی رکھا. اس بچے کی بہترین پرورش کے لئے حدیقہ نے ہر ممکن کو شش کی ہے. ناد علی اپنی ماں حدیقہ کیانی کے ساتھ بہت اٹیچ ہے. اس نے آنکھ کھولتے ہی حدیقہ کو اپنی ماں کے طور پر دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی ہے میرا سب کچھ ہے ، اس کی خوشی کی خاطر کچھ بھی کر سکتی ہوں. میںنے شادی یہ سوچ کر کی کہ میرے بیٹے کو باپ کا پیار ملے گا لیکن بد قسمتی سے ایسا بالکل بھی نہ ہو سکا. اور مجھے مجبورا طلاق لینا پڑی .
انہوں نے کہاکہ ”یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں نے بیٹے کی خاطر شادی کی اور اسی کی خاطر طلاق بھی لی ”، جب میرے بچے کو باپ پیار میسر ہی نہیں آ سکتا تھا تو میں کیوں اس رشتے میںرہتی . انہوں نے کہا کہ انسان کے لئے اولاد سب سے اہم ہوتی ہے اور میرے لئے میرا بیٹا ناد علی بہت اہم ہے. یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے ایک برطانوی تاجر کے ساتھ شادی کی اور پھر اس سے طلاق لے لی اس طلاق کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی .