لاہور:کیولری گراؤنڈ میں 10دن پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب وہ شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کے لیے لاہور پہنچے تھےاور سڑک پار کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے، کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …
دوسری جانب لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ملزم شاہد کا اپنے ماموں کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا اور اسی تکرار پر ملزم نے چھری سے اپنے ماموں سلیم اور ممانی عفت پر حملہ کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی اہلیہ شمائلہ بیچ بچاؤ کرانےکے لیے آگے بڑھی تو ملزم نے اس کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے حفیظ اور بیٹی مسفیر کو بھی چھری کے وار کرکے زخمی کردیاپانچوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جب کہ اطلاع ملنے پر ڈولفن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چھری بھی برآمد کر لی۔