حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں

0
33

حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں

باغی ٹی و ی : حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں ، ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد صبح سویرے سے ہی موقعہ پر موجود ہیں.

سی سی پی او لاہور کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سے ایمرجنسی گاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، ایس پی ماڈلٹاون دوست محمد کے ہمراہ لاہور پولیس کی تین ریزویں موجود ہیں.

پلازے میں آتش زدگی ریسکیو 1122 آگ بجھانے میں ‌مصروف


شہریوں کو آتشزدگی سے دور رکھا جارہا ہے، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ایمرجنسی اور دیگر ریسیکو گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایت ہے.

بتایا گیا ہے کہ آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ بجھانے والی گاڑیاں 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔
https://twitter.com/RaheelNama/status/1317718818177908736?s=20
پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال ہوتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا

Leave a reply