حفیظ ‌سینٹر میں آتشزدگی، سی سی پی او لاہور نے اہلیان گلبرگ سے اہم اپیل کردی

حفیظ ‌سینٹر میں آتشزدگی، سی سی پی او لاہور نے اہلیان گلبرگ سے اپیل کردی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، لاہور حفیظ‌سینٹر پلازہ میں لگی آگ پر سی سی پی او لاہور نے تازہ ترین صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ . ریسکیو 1122 کی مدد سے لگی آگ پر کنٹرول پالیا گیا ہے ، اسی طرح پلازے میں‌پھنسے 25 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے . کوئی ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ،
انہوں کہا کہ پلازے کے پچھلے طرف مکمل طور پر آگ بجھا دی گئی ہے ، فرنٹ پر کچھ آگ اور دھواں ہے جو شام تک جاری رہے گا. اس لیے لوگوں سے اپیل ہے کے قریب نہ جائیں.بچوں‌، بزرگوں اور بیماروں کا خاص خیال رکھیں. اور ان کو اپنے اپنے گھروں میں رکھیں.

حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ نے جہاں تباہی مچائی وہاں چور بھی اپنا کام دکھانے لگے

واضح‌رہے کہ حفی ظ‌سینڑ میں صبح سے شدید آگ لگی ہے جسے قابوپانے کی سر طوڑ کوششیں جاری ہیں. حفیظ سینٹر لاہور میں لگی آگ نے رفتہ رفتہ تمام پلازے کو اپنی لیٹ میں‌ لے لیا ہے اور اس میں موجود دکانیں اور ان دکانوں میں قیمتی سامان جن میں‌ کمپپیوٹر لیپ ٹاپ شامل تھے جل چکے ہیں اس طرح کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے.
آگ بجھا نے میں اس وقت چار سے پانچ فائر بریگیڈ‌ کی گاڑیاں مصروف ہیں. لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے .
اسی طرح باغی ٹی وی کے نمائندے فائز چغتائی نے موقع پر رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ جب ہم راوی پل پر تھے اس آگ کے دھویں کو دیکھا جاسکتا تھا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.