سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

0
46

کراچی: سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سےکراچی پہنچ گئے جہاں جناح ٹرمینل پر انہیں انتہائی غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا-

باغی ٹی وی : ائیرپورٹ ذرائع کے طابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے ہیں، جناح ٹرمینل پرحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا،سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کوسخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لےگئے۔

ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھےجبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔

ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے وطن پہنچے، ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وفاقی وزیر خزانہ تھے۔

عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی عبد الحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا انہوں نے اپنے بھائی کے ذریعے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے-

عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے حفیظ شیخ پر 2015میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں خرد برد اورنجی کمپنی کو فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو 11.25ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے-

کور کمانڈر کوئٹہ کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Leave a reply