حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی،سرکاری وکیل کو عدالت نے کیا کہا؟

0
27

حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی،سرکاری وکیل کو عدالت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد اور حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کیس کی سماعت ہوئی اورآئندہ تاریخ 7دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعیداور پروفیسر ظفر اقبال کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ملک ارشد بھٹہ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں پر درج مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سرکاری وکیل نے فاضل جج سے درخواست کی کہ مقدمات کی کاپیاں پیش کر دی گئی ہیں لہٰذا کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے جس پر حافظ محمد سعید و دیگر کے وکیل نصیر الدین نیئر اور محمد عمران گل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے تاکہ وہ ان نقول کو تفصیل سے دیکھ کر دلائل پیش کر سکیں۔

اس دوران سرکاری وکیل نے دوبارہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی بات کی تو جج ملک ارشد بھٹہ نے کہا کہ قانونی طور پر لازم ہے کہ ٹرائل فیئر ہو اور کیس اچھی طرح تیار ہو سکے اس لئے سب کو موقع ملنا چاہیے۔ یہ کہہ کر انہوں نے کیس کی سماعت 7دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

قبل ازیں جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور محمد یحییٰ عزیز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2میں جج محمد اقبال کے روبرو پیش کیا گیا۔ مذکورہ عدالت نے بھی کیس کی سماعت 7دسمبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔

حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دیے گئے الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجد کی تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

Leave a reply