
دوحہ: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے سربراہ احمد درویش اور خالد مشعل سے ملاقات کی –
باغی ٹی وی : جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں حماس کے سربراہ حسن درویش اورسابق سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی اور کہا کہ 15 ماہ ثابت قدمی سے مزاحمت پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ حماس کی فتح ہے، اسرائیل جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہا اور پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیرنو میں اپنا فرض ادا کریں گے،ہم اس اہم موڑ پر اہل پاکستان کی جانب سے اظہار یک جہتی کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔
پی ایف یوجےکی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت
اس موقع پر حماس کے سربراہ حسن درویش نے کہا کہ اہل فلسطین کی جانب سے پاکستانیوں اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان نے امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردارادا کیا ہے بحالی اور تعمیر نو میں پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعاون کی امید ر کھتے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں سے 3 دنوں میں اب تک 120 لاشیں اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔
2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ پٹی کے اسپتالوں میں 97 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوں سے اٹھائی گئی تھیں، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوں سے اٹھائی گئی لاشوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں 56 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں بھی لایا گیا تھا۔
فلسطین سول ڈیفنس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 47 ہزار107فلسطینی شہید اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔