حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

0
35

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور جیش محمد کیخلاف نئے کیسز نہیں بنا سکتے اور جو پہلے سے موجود ہیں ان پر پیروی ہو رہی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان برداشت کیا اور اب حکومت نے تمام جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جیش محمد اور جماعت الدعوۃ کے تمام مدارس کو حکومتی تحویل میں لیا گیا ہے کیوں کہ انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ جو پاکستانی افغانستان میں لڑتے رہے انہیں مین اسٹریم میں لانا ہے لیکن اب پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشت گرد کی جگہ نہیں ہے۔

حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن پارٹیوں کی بڑی قیادت جیل میں ہے اور ایسے وقت میں چھوٹے کارکن ہمیشہ ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ تحریک انصاف کو صرف اپنے آپ سے خطرہ ہے تاہم کسی نئی پارٹی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں انکی عزت کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہو گی وہ خود ڈھیلے ہو جائیں گے۔ جج کیخلاف ویڈیو شریف برادران نے بنوائی تھی، جج ویڈیو کیس میں شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے تھی، زرداری کیخلاف کیس جانبدارانہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے، وائٹ کالرکرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، پولیس کے نظام کوبہتربنائیں گے، اگلے چارسالوں میں ملک کی حالت بہترہوجائے گی۔

مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

 

 

کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

 

میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

 

 

Leave a reply