مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: حضرت علیؓ کی شہادت اور عید الفطر کے موقع پر پولیس کا فلیگ مارچ

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبر نگارشمائلہ) حضرت علیؓ کی شہادت اور عید الفطر کے موقع پر پولیس کا فلیگ مارچ

حافظ آباد پولیس نے ڈی پی او عاطف نذیر کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک کو حضرت علیؓ کی شہادت اور عید الفطر کے موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد کی قیادت میں صدر سرکل پولیس کے ہمراہ ڈی پی او دفتر سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا واپس ڈی پی او دفتر پر اختتام پذیر ہوا۔

ڈی پی او حافظ آباد نے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام اپنے مذہبی تہوار کے ایام پر سکون گزار سکیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں