حافظ آباد والو!فی الوقت یونیورسٹی اورایک معیاری ضلعی ہسپتال کا تحفہ قبول کریں‌:وزیراعظم کا بڑااعلان

0
36

حافظ آباد:حافظ آباد والو!فی الوقت یونیورسٹی کا تحفہ قبول کریں‌،صحت کارڈ بھی جلد دیئے جائیں‌گے،وزیراعظم کا بڑااعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے حافظ آباد میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا ہے ،

دوسری طرف وزیراعظم کا کہنا امسال تک پنجاب کے 50 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دستیاب ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا امسال تک 50 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیا جائےگا۔

حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور ضلعی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ دونوں آپ کی ضرورت ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ 2021تک تمام پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیوٹ ہسپتال بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ امیر ترین ملکوں میں بھی یہ ہیلتھ سروس نہیں جو پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ اس لیے ملی کیونکہ وہاں غربت 28 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی تھی۔

وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کی لیکن ہم نے پہلی مرتبہ لوگوں کو مکان دیں گے۔

Leave a reply