ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری؛ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.30 فیصد ریکارڈ

0
30

ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری؛ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.30 فیصد ریکارڈ کی گئی.

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے جس میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، 51 اشیاء ضروریہ میں سے 23 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتیں برقرار رہیں۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے انڈے فی درجن 8 روپے مہنگے ہوئے، ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں فی کلو 4 روپے اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 44 روپے مہنگا ہوا جبکہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ وار بنیادوں پر آگ جلانے والی لکڑی 25 روپے مہنگی ہوئی، ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ ہوا، انرجی سیور بلب کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے دال مسور، چنا، پیاز اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی، ٹماٹر 8 روپے اور ویجیٹبل گھی کے 2.5 کلو کے ڈبے کی قیمت میں 19 روپے کی کمی ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
علاوہ ازیں ملک سے چاول کی برآمدات میں پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.21 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق چاول کی برآمدات سے ملک کو805.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.21 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال 831.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 168.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 106.05 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 239.35 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.760 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

Leave a reply