روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج 2022 آپریشن عملی طور پر آج رات شروع

0
37

اسلام آباد:حج 2022 آپریشن عملی طور پر آج رات شروع ،اطلاعات کے مطابق ترجمان سی اے اے کے مطابق روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے پہلی پرواز 6 جون کو علی الصبح 03:30 منٹ پر اڑان بھرے گی، اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز رات 08:30 بجے جائےگی اور اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم امرا اورنفلی حج کرنے والوں کوسبسڈی نہ دیں:طاہراشرفی

ملتان سے پہلی حج پرواز( ائیر بلیو) کل 6 جون کو 04:30 PM منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی ، لاہور سے پہلی حج پرواز (ائیر بلیو) کل 6 جون کو رات 01:55 منٹ پر 220 حجاج کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر اہم اجلاس ،بڑے…

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ائیرپورٹ سے حج فلائٹس آپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی، پشاور سے تمام اسپیشل اور گورنمنٹ حج فلائٹس کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے ری روٹ کیا گیا ہے۔

رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت متعارف کرادی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے پہلے حج کی گہماگہمی عروج پر ہے اس دوران پہلے بیرون ملک پرواز سے عازمین حج سرزمین مقدس پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر سعودی عرب وزارت داخلہ نے خوشخبری سنائی ہے کہ 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان کے علاوہ اس سہولت سے مستفید ہونے والے ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ یہ سہولت صرف بیرون ملک سے آنے والے عاز مین حج کے لیے مختص ہوتی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روٹ ٹو مکہ کی سہولت کے حامل ممالک کے عازمین حج کو ان کے ممالک میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جس سے حاجیوں کو کافی سہولت اور آسانی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ دو سال سے حج کا فریضہ محدود پر پیمانے پر ادا کیا جا رہا تھا اور صرف سعودیہ میں مقیم غیر ملکی ہی حج کرسکتے تھے۔

Leave a reply