حج درخواستوں کی وصولی کب سے ہو گی؟ وزات مذہبی امور نے اعلان کر دیا

0
23

حج درخواستوں کی وصولی کب سے ہو گی؟ وزات مذہبی امور نے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2020 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی 25 فروری سے بغیر کسی تعطیل کے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس حوالہ سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے سرکلر کے مطابق حج درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول و جمع کروائے جا سکتے ہیں، 25 فروری بروز منگل سے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، درخواستوں کی وصولی کا بغیر کسی تعطل سلسلہ 6 مارچ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق چھٹی والے دن ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کئے جائیں گے، حج درخواستوں کی وصولی کے لئے بینک کھلے رہیں گے، کسی بھی قسم کی شکایت وزارت مذہبی امور میں درج کروائی جا سکتی ہے

وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔

https://baaghitv.com/mushkil-halat-mein-behtrrn-hujj-package-dia-noorulhaq-qadri-ki-dawa/

Leave a reply