حج کے لئے جانے والوں میں سے کتنے پاکستانی اب تک وفات پا چکے؟ اہم خبر

0
26
Hajj

حج کے موقع پر حجازمقدس پہنچنے والے 60 پاکستانی اب تک اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حج سے پہلے اور حج کے بعد اب تک مجموعی طور پر 60 پاکستانی وفات پا چکے ہیں، جن میں سے 47 کا تعلق سرکاری اسکیم جبکہ 14 کا تعلق پرائیویٹ حج سکیم سے ہے۔

وفات پانے والے 19حجاج کی عمریں 19 سال سے کم جبکہ 41 افراد کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے ۔ تمام اموات طبی طور پر ہوئی ہیں ،ایک پاکستانی خاتون سعودی عرب آتے ہوئے جہاز میں ہی وفات پا گئی تھی ۔وفات پانے والے چار افراد کی تدفین جنت البقیع جبکہ 57افراد کی تدفین مکتہ المکرمہ کے شرائع قبرستان میں کی گئی ہے .

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کے قافلے واپس آنا شروع ہو گئے حج کی ادائیگی کے بعد آنے والے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ پندرہ ستمبر تک جاری رہے گا۔ امسال حج کے حوالہ سے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

Leave a reply