حج پیکج، کیا پی آئی اے کا خسارہ حکومت حاجیوں سے پورا کرنا چاہتی ہے؟ حافظ عبدالکریم

0
33

حج پیکج، کیا پی آئی اے کا خسارہ حکومت حاجیوں سے پورا کرنا چاہتی ہے؟ حافظ عبدالکریم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ اس وقت اس حکومت نے جو حج پیکج دیا ہے،اس میں ٹکٹ کا ریٹ ایک لاکھ چالیس ہزار رکھا گیا ہے، اس میں سو فیصد اضافہ کیا گیا، اس کی وجہ کیا ہے، پی آئی اے کا خسارہ کیا حکومت اسی سے پورا کرنا چاہتی ہے

حافظ عبدالکریم نے کہا کہ میں ایسا پیکج بنا کر دے سکتا ہوں ، آج بھی جو پیکج انہوں نے بنایا اس میں ایک لاکھ کم ہو گا، اللہ کے گھر جانے والے لوگوں پر ترس کھائیں اور سستے پیکج دیں

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں

Leave a reply