پاکستان سے اب تک 319 حج پروازوں کے ذریعے81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی، جب کہ مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی مکہ مکرمہ منتقلی بھی اسی تاریخ تک مکمل کر لی جائے گی حج انتظامات مربوط انداز میں جاری ہیں اور منیٰ، عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے رواں سال مشاعر مقدسہ (مناسکِ حج کے مقامات) میں عازمین کی آمد و رفت کے لیے مکتب کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ سفر کو محفوظ، منظم اور سہل بنایا جا سکے۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب
سعودی حکام نے شدید موسم کے پیشِ نظر عازمین کو گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان میں پانی کا زیادہ استعمال، دھوپ سے بچاؤ، اور طے شدہ اوقات میں مشاعر کی طرف روانگی جیسے اقدامات شامل ہیں، وزارت مذہبی امور نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے گروپس و رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے،وزیر توانائی