حجرہ شاہ میقم میں خوفناک واقع، گیدڑ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

0
23

حجرہ شاہ میقم کے نواحی علاقے بھون منضنبطہ میں افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں محمد اکبر نامی. نوجوان. کو فصلوں میں باولے گیدڑ نے کاٹ لیا جس نے گھر پہنچ کر کسی کو نہ بتایا چند گھنٹوں بعد متاثرہ نوجوان باولہ ہوگیا جس نے گھر میں موجود اپنی ہمشیرہ 16سالہ یاسمین، 3سالہ زہراہ، اور 20سالہ سمیرا بی بی کو کاٹ لیا جس کے باعث متاثرہ خواتین بھی نیم پاگل ہوگیں اہل خانہ نے تمام متاثرہ آفراد کو ایک کمرہ میں بند کردیا ہے ۔

اہل خانہ نے کمرے کی چھت میں سے سوراخ کرکے انکے اوپر پانی ڈال رہے ہیں جبکہ علاقہ بھر میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے واقعہ کی اطلاع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل رشید کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرین کے گھر روانہ کر دی گیں ہیں جنہیں انکی حالت کے پیش نظر اوکاڑہ یا لاہور ہسپتال ریفر کیا جائے گا

Leave a reply