حکومت اور افواج پاکستان مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں،صداق سنجرانی

0
29

حکومت اور افواج پاکستان مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں،صداق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اورقومی جرات و بہادری کا دن ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کو دشمن ملک کی افواج نے بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ افواج پاکستان دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں شمار ہوتی ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کرنے کا نہ صرف عزم کر رکھا ہے بلکہ اس کیلئے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کو تباہ و برباد کیا۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے بے شمار جوانوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کے دن قوم ملک میں امن و تحفظ پیدا کرنے کیلئے اپنے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں ۔افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور پاک سر زمین کے تحفظ کیلئے جتنی قربانیاں دیں اس کی اقوام عالم میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب فوج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں اور آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اتحاد و یگانگت کا عزم کرنا ہوگا اور بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے ہمیں یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا اور ملک کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی تاکہ ملک ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن ہو سکے۔

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

واضح کردینا چاہتا ہوں کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے،وزیراعظم

پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

Leave a reply