حکومت کی تبدیلی کے لئے اپوزیشن جماعتیں متحرک

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں تبدیلی کے لئے اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو گئی ہیں، اختر مینگل کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو گئی ہیں

اختر مینگل سے آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے تو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، اب شاہ زین بگٹی نے بھی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے.

بلوچستان میں تبدیلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں، جمعیت علماء اسلام(ف)کے رہنما و سینیٹر عبد الغفور حیدری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے،بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری ملاقات کیلئے شاہ زین بگٹی کی رہائشگاہ پہنچ گئے ،دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی اور بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی بارے تبادلہ خیال کیا گیا

باغی ٹی وی کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کی وارننگ دے دی ہے،ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کر دوں گا،شاہ زین بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، حکومت کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا ہے،اگر حکومت نے ایک ہفتہ میں مطالبات تسلیم نہ کئے تو آئندہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن نےبھی حکومت کے ناراض اتحادیوں کے ساتھ رابطے شروع کردیئے اور حکومت کو مسائل کے حل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دینے والے شاہ زین بگٹی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا رابطہ ہوا ہے، شاہ زین بگٹی نے شہباز شریف کی عیادت کی ہے،دونوں‌رہنماؤن نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے مل کر چلنےپر اتفاق کیا ہے.

قبل ازیں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو ٹیلی فون کیا ہے،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے شاہ زین بگٹی کو تعاون کی یقین دہانی کروائی،تا ہم شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ دو سال سے کمیٹیاں ہی بن رہی ابھی تک کسی بھی معاہدہ پر عمل نہیں ہوا

حکومت نے بی این پی مینگل کی ایسی کونسی شرائط تسلیم کر لیں‌ کہ اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا؟ بڑی خبر آ گئی

بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اختر مینگل کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

 

شاہ زین بگٹی کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں ایک اور دراڑ پڑنے والی ہے،جمہوری وطن پارٹی نے ایک ہفتہ کی مہلت دیدی ایک ہفتہ بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،شاہ زین بگٹی کا جے یو آئی کے رہنما سے ملاقات،صورتحال تقرئبا واضع ہے آگے دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرداراختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مسلسل دو روز کی ملاقاتوں میں بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے حکمت عملی پہ تفصیلی مشاورت ہوئی ، بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے رابطے کر کے آئندہ چند دنوں میں عمل درآمد شروع کیا جائے گا

جلد اچھا وقت آنیوالا ہے، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیارہیں، زرداری

Leave a reply