حکومت کو اب ایک دھکے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کوفرق پڑچکا،کرسی کی چولیں ہل چکیں،اب ایک دھکے کی ضرورت ہے،

مولانا فضل الرحمان کا درہ آدم خیل میں کہنا تھا کہ قبائلی خواتین اور بچے بے گھر ہوئے،قبائلی عوام نے تکالیف کاسامنا کیا، انضمام کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے،پارلیمنٹ میں انضمام پر کوئی بحث نہیں ہوئی ، قبائلی عوام نے آزمائشیں اور تکالیف برداشت کیں،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخر میں پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف جانے کی تیاری کرے کارکنوں نے خلوص کا مظاہرہ کیا، آج بھی کہتاہوں حکومت ناکام اور نااہل ہے ،ہم کسی سے گھبرائے نہیں۔ گرفتاریوں سے تحریکیں کم نہیں بڑھتی ہیں رضاکار اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں، ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،ہم نے تو پہلےہی کہا تھا کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے ،وہ کہتا ہے کہ ہم پر دوستوں کا دباؤ ہے، پاکستان امت مسلمہ کی قیادت کر سکتا ہے لیکن یہ کہتے ہیں دباؤ ہے، سعودی عرب آپ سے ناراض، عرب امارات ناراض اور پھر کہتے ہیں دباؤ ڈالتے ہیں، چین آپ سے ناراض ہو گیا ہے، انڈیا پہلے سے آپکا دشمن ہے، افغانستان اسوقت انڈیا کے کیمپ میں ہے اور ایران بھی انڈیا کے کیمپ میں، خطے میں تم تنہا ہو،بنگلہ دیش ترقی کر رہا ہے، سری لنکا، نیپال،افغانستان،ایران ترقی کر رہے ہیں لیکن پاکستان معاشی انحطاط کا شکار ہے،

Comments are closed.