حکومت استعفیٰ دے…شہباز شریف کا ایک بار پھر مطالبہ

0
37
شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

حکومت استعفیٰ دے…شہباز شریف کا ایک بار پھر مطالبہ

اپوزیشں لیڈر و رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‏رواں ماہ تجارتی خسارہ ریکارڈ5 ارب ڈالرسے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے ،

شہباز شریف‏ کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ درآمدات برآمدات میں عدم توازن کا ثبوت ہے موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے،ڈالر 180 کو عبور کرچکا ہے، مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے،حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے ، مہنگائی کا خود حکومت اعتراف کررہی ہے،مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں،کبھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہےمنی بجٹ مسلط کرنے اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفیٰ دے

بڑھتی ہوئی درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ‏معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے، درآمدات آسمان کو چھو رہی ہیں، جولائی سے نومبر تک ملکی درآمدات 29.9 بلین ڈالر رہیں، نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.91 بلین ڈالر بڑھا ہے، رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے،‏کسی بھی معاشی اشارے میں بہتری نہیں،3 سال میں ملک اور معیشت کا جتنا برا حال ہوا، 74 سال میں نہیں ہوا،حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان کو گندم، چینی اور دیگر چیزیں بھی درآمد کرنی پڑ رہی، تبدیلی اور نیا پاکستان کے نام ملک و معیشت کا دیوالیہ قبول نہیں ہے،

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی.

پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے.حقیقت یہی ہے. شبر زیدی کا انکشاف

Leave a reply