حکومت عوام پر عذاب الہی ہے، خورشید شاہ

0
70

حکومت عوام پر عذاب الہی ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سکھر پہنچ کر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سید خورشید احمد شاہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی.

اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے ملک پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے حکومت عوام پر عذاب الہی ہے اور مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،ملکی صورتحال بگڑنے سے بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا ہے،عمران خان کا بس چلے تو لوگوں کے گھروں میں پڑی چیزیں بھی چھین لے،موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو سب سے بات کرنی چاہیے ،عمران خان بھارت اور امریکہ سے تو بات کرتے ہیں مگر ملکی قیادت سے نہیں،حکومتی اراکین شروع دن سے غلط بیانی سے بات کرتے آرہے ہیں،حکومت کے پاس احساس پروگرام تو ہے مگر احساس نہیں ہے،کالعدم تحریک طالبان کو معافی دینا شہیدوں کے خون پر نمک چھڑکنا ہے، پنڈورا باکس میں شامل افراد کے خلاف حکومت کچھ نہیں کرے گی حکومت کے پاس احساس پروگرام تو ہے مگر احساس بلکل نہیں ہے

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے،موجودہ صورتحال سے واضح ہوگیا کہ حکومت کے گھر جانے کے دن آگئے ہیں ،پہلے دن کہاتھاکہ عمران خان پارلیمانی روایات اور آئین سے نا واقف ہیں، حکومت اپنی نااہلی کے باعث ملک کو بحران کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے،حکومت تمام صورتحال واضح کر کے غیریقینی کی صورتحال کو ختم کرے،

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ کیس، سب کی حاضری ضروری ،عدالت کا بڑا حکم

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

Leave a reply