حکومت الیکشن چوری کرتی اور پھر نیب کو استعمال کرتی ہے ،شاہد خاقان عباسی برس پڑے

حکومت الیکشن چوری کرتی اور پھر نیب کو استعمال کرتی ہے ،شاہد خاقان عباسی برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو معلومات چاہیے تھی تو ایک سال کہاں بیٹھا رہا، مانگ لیتا،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ رہا تھا کہ نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت الیکشن چوری کرتی ہے اور پھر نیب کو استعمال کرتی ہے،نیب نے جس طرح ملک تباہ کیاوہ سب کے سامنے ہے،نیب کی تباہی کو عوام جانتے ہیں،عوام نیب کا مقصد جانتے ہیں، فواد چودھری بتا دیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے کیا؟ پاکستان میں الیکشن آئین کےمطابق ہونے چاہئیں حکومت کونسی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے؟

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہماری جماعت اکیلی بھی رہ گئی تب ببھی ہم کسی ڈیل پر کمپرومائز نہیں کریں گے ہم تب بھی اس بات کے لیے لڑیں گے کہ ملک آئین کے مطابق چلے کراچی میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے ہمارا امیدوار میدان میں ہے، فیصلہ آئے گا کہ عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے ،فارن فنڈنگ کا جو کیس ہے اس پر ایک دن بھی حکومت قائم نہیں رہ سکتی ، یہ وہی حکومت ہے جس نے سینیٹ کے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، یہ 2018 کے الیکشن کا ری پلے ہے جو پاکستان برداشت نہیں کر سکتا کچھ اخلاقی قدریں ہوتیں ،سینیٹ کا چیئرمین خود ہار مان کر گھر جاتا وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر بھی چڑھ دوڑیں گے،مسلم لیگ ن کا یہ واضح موقف ہے کہ استعفے دینے چاہییں

Comments are closed.