حکومت جانے والی ہے ،یہ شخصیت بیرون ملک کا ٹکٹ کروا لے، مریم نواز کے ترجمان کا مشورہ
حکومت بہت جلد جانے والی ہے ،یہ شخصیت بیرون ملک کا ٹکٹ کروا لے، مریم نواز کے ترجمان کا مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ، ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کے بارے میں عمران خان کہتے تھے اس نے ملک برباد کردیا،
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا ان لوگوں نے بہت قرضے لیے،5سال میں 10ہزار 500 ارب قرضے لیے تھے، کہاں خرچ ہوئے حساب ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے زیادہ قرضے لیے، ہمارے پاس قرضوں کاحساب موجود ہے،بتایا جائے انکوائری ن لیگ کی ہونی چاہیے یا تحریک انصاف کی، پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں ہم سے زیادہ قرضے لیے، آمدن، اخراجات کا فرق ختم کرنے کیلئے قرضے لیے جاتے ہیں،
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ کون ہیں؟کس طرح سےلائے گئے؟ عبدالحفیظ شیخ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، عبدالحفیظ شیخ جیسے ہی آئے15دن میں آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوگیا،حفیظ شیخ کے تمام اثاثے بیرون ملک ہیں، حفیظ شیخ کی گاڑی پر پاکستان کا جھنڈا لگتا ہے تو پاکستان آتے ہیں، جس دن حکومت جاتی ہے حفیظ شیخ بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں، حفیظ شیخ کے بارے میں عمران خان کہتے تھے اس نے ملک برباد کردیا،
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بہت جلد جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کرا لیں ،5سال میں 10ہزار 500ارب قرضے لیے تھے،کہاں خرچ ہوئے حساب ہے، عمران خان،ا سد عمر عبدالحفیظ شیخ کے بارے میں کیا کہا کرتے تھے؟عمران خان اوراسدعمرماضی میں کہتے تھے عبدالحفیظ شیخ نےٕ معیشت تباہ کردی