حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا

0
64

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی آج عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی تا ہم عدالت پیشی سے قبل تحریک انصاف کے رہنما کی رہائشگاہ پر اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی، جو عدالت پیشی کے موقع پر بھی جہانگیر ترین کے ساتھ تھے

عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین اور علی ترین کے ہمراہ ارکان اسمبلی چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، امیر محمد خان، غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ اور خرم لغاری بھی موجود تھے،

عدالت پیشی سے قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اراکین اسمبلی کو ناشتہ کروایا گیا بعد ازاں وہ عدالت میں ساتھ آئے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا جہانگیر ترین کے ساتھ آنا حکومت کے لئے پیغام ہے کہ اگر جہانگیر ترین چاہیں تو اب بھی ان اراکین اسمبلی کی کسی بھی پارٹی میں شمولیت کروا کر حکومت کو چلتا کر سکتے ہیں، گزشتہ روز پی پی رہنما شہلا رضا نے ٹویٹ کی تھی کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے آصف زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں تا ہم جہانگیر ترین نے اس بات کی تردید کی آج بھی جب ان سے سوال کیا تو جہانگیر ترین نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ ہم تو دوست ہیں کیوں دشمن بناتے ہو،جہانگیر ترین کے ساتھ آنے والے اراکین اسمبلی انکے ساتھ کھڑے ہیں اور جہانگیر ترین کا کوئی بھی فیصلہ حکومت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے

عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو، اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے، اس سے کیا فائدہ، کون کر رہا ہے؟ وقت آگیا ہے کہ انتقامی کارروائی کو بےنقاب کیا جائے، تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئی ہیں، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کردیا،

یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں آخر یہ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے، وجہ کیا ہے؟ ظلم بڑھتا جارہا ہے، میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں ،پی ٹی آئی سے راہیں جدا نہیں ہوئیں،10سال سے پارٹی کا حصہ ہوں ،اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے، اس سے کیا فائدہ ، کون کررہا ہے؟ آپ اتنے کمزورہیں کہ عدالت میں نہیں میڈیا پربات کرتے ہیں،

Leave a reply