حکومت کو بڑا جھٹکا،اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد اہم ترین اجلاس ملتوی

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر 4:30 بجے اسپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونا تھا۔ اپوزیشن نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا،متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر اسد قیصر کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے آج ساڑھے چار بجے طلب کئے گئے اجلاس کا بائیکاٹ ،کیا گیا تھا، بائیکاٹ مشترکہ اجلاس میں اسپیکر کے رویے اور متنازع قانون سازی کرنے کے خلاف کیا گیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کابائیکاٹ کرے گی،

پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق معاملات زیر غور لائے جانے تھے،گورنر اور نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان، ایم این اے خواجہ محمد آصف اور راجہ پرویز اشرف کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی

دوسری جانب اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالہ سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پا گئے،اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا معاملہ ایجنڈہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت کی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا،اپوزیشن کی طرف سے جلسے جلوس اور سڑکوں پر احتجاج کرنا بھی ایجنڈہ میں شامل ہوگا،وزیراعظم کو استعفیٰ پر مجبور کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈہ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے

اسپیکراسدقیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا مشورہ بلاول بھٹو دیں گے، عوامی احتجاج کے ذریعےوزیراعظم کو استعفیٰ پر مجبور کرنے کا مشورہ ن لیگ دے گی،

اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس کی جگہ تبدیل کر دی گئی،اے پی سی کے لیے نجی ہوٹل میں ہال کی بکنگ کرا لی گئی،آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبرکو اسلام آباد میں ہو گی،اے پی سی میں پارٹی قیادت کے ہمراہ 3 رہنماوَں کو شرکت کے لیے بلایا گیا اے پی سی میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت و رہنما شرکت کریں گے،

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

اے پی سی کدھر گئی، عید سے پہلے جو کہا تھا آج وہی ہو رہا ہے، شیخ رشید

اک زرداری،اپوزیشن پر بھاری،پیپلز پارٹی اپوزیشن کے ساتھ بڑا ہاتھ کر گئی

حکومت کے خلاف اے پی سی کی کئی دنوں سے گونج سنائی دے رہی ہے تا اہم اب غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اے پی سی کی مشاورت کے لئے بلاول لاہور آئے تو ن لیگ نے لفٹ نہ کروائی جس پر پی پی ناراض ہوئی، بلاول دوبارہ لاہور آئے تو ن لیگی وفد نے بلاول سے ملاقات کی، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، نواز شریف نے مولانا سے رابطہ کیا، شہباز شریف آصف زرداری سے ملے تا ہم اب لگتا ہے کہ حکومت کے خلاف ہونے والی اے پی سی میں کوئی اہم فیصلہ نہیں ہو پائے گا کیونکہ ماضی کی طرح اپوزیشن ایک بار پھر متحد ہونے کی بجائے تقسیم ہو رہی ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی واضح اکثریت ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے بل پاس کروا لینے پر اے پی سی کا غبارہ پھٹ چکا ہے.

Leave a reply