fbpx

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا ،

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کی ہے۔ سینیٹ پارلیمنٹ کا ایوان بالا ہے جہاں تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر ہوں گی۔ اسی کے ساتھ ہی ، حزب اختلاف سینیٹ کے اندر متحد ہوجائے گی۔ چیئرمین سینیٹ انتخابی معاملے سے متعلق عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ابھی بھی برقرار ہے اور اپوزیشن اتحاد آگے بڑھتا رہے گا۔ پارلیمنٹ حکومت اوراپوزیشن دونوں سے چلتی ہے،پارلیمنٹ میں مسائل صحیح طریقے سے پیش کریں گے،ہم آئین کے مطابق چلتے ہیں،سینیٹ میں تمام جماعتیں ایک پیج پرہوں گی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے حکومت کے ساتھ اتحاد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت کسی اپوزیشن جماعت نے حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہو رہی ہے

قبل ازیں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی کڈنی ہلز ریفرنس میں ملزمان پر 14 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ریفرنس میں شریک ملزم ندیم حکیم کی حانب سے حاضری سے استشنی کی درخواست دائر کی گئی، جج محمد بشیر نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں ہیں، آج تو فرد جرم عائد ہونا تھی، بیرسٹر قاسم عباسی نے کہا کہ ریفرنس میں شریک 2 ملزمان ندیم حکیم اور اے جی مجید آج موجود نہیں،عدالت نے کہا کہ اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو دے سکتے ہیں، وکیل‌ صفائی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی گیی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.